معروف اداکارہ نے خاموشی سے شادی کر لی

29 Dec, 2022 | 10:06 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)نامور اداکارہ اور ماڈل نے خاموشی سے دوسری شادی کر لی۔انسٹا گرام پر اداکارہ نے اپنی پوسٹ شیئرکرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔

نامور اداکارہ اور ماڈل ربیعہ چوہدری نے خاموشی سے دوسری شادی کر لی،ربیعہ چوہدری نے اپنے انسٹاگرام پر شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا الحمدللہ دلہا دلہن کو ایک ایسی بہترین تصویر مل گئی ہے جو ان کی نجی زندگی زیادہ ظاہر نہیں کرتی بلکہ اپنی خوشی سب کے ساتھ بانٹنے کے لیے کافی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ آخر کار انہیں اپنے نکاح کا اعلان کرنے کا موقع مل گیا ہے۔ربیعہ چوہدری نے اپنی اس پوسٹ میں مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

مزیدخبریں