(ملک اشرف) 2022 میں احتساب عدالتوں نے بڑی تعداد میں مقدمات نمٹائے، وزیراعظم شہبازشریف رمضان شوگرملز،میرشکیل الرحمٰن پلاٹ الاٹمنٹ کیس،سبطین خان اور ایڈمن سوسائٹی متاثرین سمیت دیگرنیب ریفرنسزکےفیصلے ہوئے۔
احتساب عدالت نے ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس میں سولہ ارب روپے کی پلی بارگین منظور کی۔اور ایڈن متاثریں کو رقوم واپس ملنا شروع ہوئیں، 2022 میں احتساب عدالت نےمشہور زمانہ صاف پانی کمپنی کیس کے ملزمان کو بری کیا۔اس نیب ریفرنس میں شہباز شریف کو فیملی سمیت بہت بدنام کیا گیا تھا، بریت پرنون لیگی قیادت نےاظہارخوشی کیا۔پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں میرشکیل الرحمٰن،متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی چار ریفرنسز میں بری ہوئے۔
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز کیس واپس نیب کو بھجوا دیاگیا۔سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور دیگرکیخلاف مائنز اینڈ منرل ریفرنس بھی واپس نیب کو بھجوایاگیا۔رائےاعجاز اور رائے ضمیر سمیت گجرات کےچارسابق ڈی پی اوزکیخلاف کرپشن کیس واپس نیب کو بھجوایا گیا جبکہ وزیراعظم شہبازشریف,حمزہ شہبازاورسلیمان شہباز سمیت دیگرکیخلاف منی لانڈرنگ کیس زیر التوا ہے۔
شہباز شریف اور احد چیمہ سمیت دیگر کیخلاف آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس زیر التوا ہے۔خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس،فوادحسن فواد کیخلاف غیرقانونی اثاثہ جات کیس زیرالتواہے۔خواجہ برادران اور فواد حسن فواد نے بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔