ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ نے فرح شہزادی پر بجلی گرادی

لاہور ہائیکورٹ نے فرح شہزادی پر بجلی گرادی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور  ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی دوست فرح شہزادی  کی نیب کوکارروائی سےروکنے سے متعلق حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے  نیب کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگرنےفرح شہزادی،غوثیہ بلڈراور عاصم ضمیرگجر کی متفرق درخواست کی سماعت کی،  درخواست گزاروں کےوکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیب نے2019 میں ہاؤسنگ سوسائٹی کی انکوائری بند کردی تھی، بدنیتی کی بنیاد پردوبارہ کھولا گیا اور نوٹس جاری کیے گئے،نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد پرائیویٹ فرد کیخلاف انکوائری نہیں ہوسکتی،عدالت سےنیب کو کارروائی روکنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی۔

فاضل جج نےوکیل سےکہادرخواست گزار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ہے اور نہ ہی بلیک لسٹ ہوئے،عدالت اس میں کیسے حکم امتناعی جاری کرسکتی ہے،عدالت نے متفرق درخواست پرنیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔