سٹی 42:خبردار !!! ہوشیار!!! سال نو کے موقع پر لالچ بھرے ایس ایم ایس سروسز کی بھرمار،کئی شہری لٹ گئے۔
بنک آفر، فری انٹرنیٹ بیلنس اور کے ایف سی فوڈز کے جعلی کوپن کے نام پر لوٹ مار کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔جعلی سہولت سروسز کے راستے ہیکرز شہریوں کے ایزی پیسہ اور جیز کیش سے رقوم ڈکار گئے۔
خیال رہے کہ ٹیلی کام کی جانب سے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر صارفین کو متنبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ہیکرز اسمارٹ فونز پر ایسے ایس ایم ایس ارسال کر رہے ہیں جس میں انعام نکلنے یا سنسنی خیزخبروں کے بارے میں کہا جاتا ہے ۔ایسے پیغامات دراصل ہیکنگ ایپلی کیشن ہوتی ہیں جن کو اوپن کرنے سے فون کاڈاٹا ہیکرز کے پاس منتقل ہو جاتا ہے ۔
ٹیلی کام کے ذرائع نے مزید کہا ہے کہ کسی بھی انجان ایس ایم ایس جس میں آپکے ذاتی معلومات طلب کی گئی ہوں کا جواب نہ دیں اور نہ ہی اپنی اہم معلومات کسی کو فراہم کریں ۔
اگر کوئی مشکوک ایس ایم ایس کے ذریعے آپ سے معلومات طلب کرتا ہے تو اسکے بارے میں ٹیلی کام کی ویب پر شکایت درج کریں جس کا میل ایڈریس ہے ۔