مفتی منیب الرحمٰن نے عمران خان کی تصحیح کر دی

29 Dec, 2022 | 11:55 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: ممتاز عالمِ دین مفتی منیب الرحمٰن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تصحیح کر دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ممتاز عالمِ دین مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا ہے کہ خان صاحب نے فرمایا ہے کہ ’قرآن کی آیت ہے: دوسروں کے عیبوں پر پردہ ڈالو‘۔

انہوں نے کہا ہے کہ خان صاحب سے گزارش ہے کہ قرآنِ کریم میں ایسی کوئی آیت نہیں ہے۔

مفتی منیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ قرآنِ کریم میں اللّٰہ تعالیٰ نے عیب جوئی، طعن و تشنیع، ٹوہ لگانے، تمسخر اڑانے، برے ناموں سے پکارنے، بدگمانی، تجسس اور غیبت سے منع فرمایا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ حدیثِ پاک میں البتہ دوسروں کے عیوب پر پردہ ڈالنے کی ترغیب بھی دی گئی ہے اور اس کا اجر بھی بیان فرمایا گیا ہے، مگر یہ سب کے لیے ہے، نیز عزت کمانے کے لیے دوسروں کی عزت کرنی پڑتی ہے۔ مفتی منیب الرحمٰن نے اپنے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں دعا کی ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ ہم عاجز بندوں سمیت خان صاحب اور سارے سیاسی قائدین کو کتاب و سنت کے احکام پر عمل کی توفیق عطاء فرمائے۔

مزیدخبریں