گوادر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

29 Dec, 2022 | 08:14 AM

ویب ڈیسک:بلوچستان کے ضلع گوادر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق ضلع گوادر میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ کردیا گیا ہے۔اس ضمن میں محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے دوران ضلع میں ریلی نکالنے، دھرنے دینے، پانچ یا پانچ سے زیادہ افراد کے جمع ہونے اور اسلحہ کے نمائش کی سخت ممانعت ہوگی۔

مزیدخبریں