علیزے شاہ کی دوست کیساتھ سگریٹ نوشی کرتے ویڈیو سامنے آگئی

29 Dec, 2021 | 11:28 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)نامناسب لباس کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی اداکارہ علیزے شاہ کی ایک اور متنازع ویڈیو سامنے آگئی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو نشانے پر رکھ لیا۔

تفصیلات کے مطابق علیزے شاہ کا شمار پاکستان کی معروف اداکاراﺅں میں ہوتا ہے، علیزے شاہ ان اداکاراﺅں میں سے ایک ہیں جنہوں نے کم وقت میں شوبز کی دنیا میں اپنی جگہ بنائی ، لیکن تنازعات ہر وقت ان کا پیچھا کرتے نظر آتے ہیں۔ وہ کبھی اپنے لباس کی وجہ سے تنقید کی زد میں آتی ہیں تو کبھی سینئر اداکاروں کے ساتھ جھگڑے کی وجہ سے شہ سرخیوں میں جگہ بنا لیتی ہیں۔

 اب کی بار ان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں سگریٹ نوشی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اپنے دوستوں کے ساتھ گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھی ہوئی سگریٹ کے کش لگا رہی ہیں۔ علیزے شاہ کو سگریٹ نوشی کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں