نئی گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد ہوجائیں خبردار؛ اہم خبر آگئی

29 Dec, 2021 | 10:26 PM

M .SAJID .KHAN

(علی ساہی)خریداری کے 15 دن کے اندر گاڑی رجسٹر کروانا ضروری قرار، 15 دن میں گاڑی رجسٹر نہ کرانےوالوں کوڈبل ٹوکن ٹیکس ادا کرنا پڑےگا۔

تفصیلات کےمطابق اب گاڑی خریدنے کے 15 دن بعد گاڑی رجسٹر کرانا ضروری قرار دے دیا گیا، گاڑیاں خریداری کے کئی کئی ماہ بعد بھی رجسٹر نہیں کرائی جاتیں، اس حوالے سےڈی جی ایکسائز رضوان شیروانی کا کہنا ہے کہ نئی گاڑی کی خریداری کے بعد فوری رجسٹریشن کرانا لازمی ہےبل اداکرناہوگا۔ 15 دن میں گاڑی رجسٹر نہ کرانےوالوں کوڈبل ٹوکن ٹیکس ادا کرنا پڑےگا۔

اس سے قبل بروقت رجسٹریشن نہ کرانےوالوں کو 5000جرمانہ بھی کیاجارہاہے،نان رجسٹرڈ گاڑیوں کی وجہ سے محکمےکوسالانہ کروڑوں کانقصان برداشت کرنا پڑرہاہے،سالانہ اوسطاً پندرہ سے بیس ہزارگاڑیاں نان رجسٹرڈ رہ جاتی ہیں۔

ٹوکن ٹیکس ڈبل کرنے کامقصدبروقت رجسٹریشن ہے،نان رجسٹرڈ گاڑیوں کی وجہ سے سکیورٹی خدشات بھی ہوتے ہیں، نمبر پلیٹس کے بغیر گاڑی کو ٹریس کرنا مشکل ہوتا ہے۔

مزیدخبریں