پسند کی شادی سے حکومت کو کروڑوں کا فائدہ

29 Dec, 2021 | 09:52 PM

Malik Sultan Awan

 شاہین عتیق: 2021 میں 10 ہزار سے زائد جوڑوں نے لاہور کی سیشن کورٹ میں پسند کی شادی کی۔ حکومت کو نکاح رجسٹریشن فیس کی مد میں ایک کروڑ 20 لاکھ کی آمدن ہوئی جبکہ اشٹام فروشوں نے بھی لاکھوں کمائے۔
2021 میں گھر سے بھاگ کر اور والدین کی مرضی کے خلاف شادی کا رجحان بڑھ گیا۔ پسند کی شادی کے لیے 10 ہزار سے زائد جوڑوں نے سیشن کورٹ سے رجوع کیا۔ پسند کی شادی کیلئے 1200 روپے سرکاری رجسٹریشن فیس ہے۔ اس فیس کی مد میں سرکاری خزانے میں ایک کروڑ 20 لاکھ روپے جمع ہوئے جبکہ بیان حلفی کیلئے سو سو روپے کے 2 اشٹام پیپر استعمال ہوتے ہیں۔

وکلا نے اشٹام کی فروخت اور قانونی معاونت فراہم کرنے پر لاکھوں روپے کمائے۔ ضلع کچہری، ماڈل ٹاؤن کچہری اور کینٹ کچہری میں پسند کی شادی کے ہزاروں کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔

مزیدخبریں