سکولوں کی رجسٹریشن کرانے والوں کے اچھی خبر

29 Dec, 2021 | 09:33 PM

M .SAJID .KHAN

(اکمل سومرو)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس، پیف نے 187 سکولوں کو رجسٹریشن کے لئے چھ مہینے کا وقت دینے کی منظوری دے دی ہے۔
 پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں منعقدہ اجلاس کی صدارت بورڈ ممبر، ایم پی اے ثانیہ کامران نے کی۔اجلاس میں بورڈ ممبران بیرسٹر محمد احمد پنسوتہ، ڈاکٹر باسط خان آئی ٹی ایکسپرٹ، پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ سے خالد سلطان، سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ سے محمد سلمان،فنانس ڈیپارٹمنٹ سے عارف خان نیازی، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے نوید شہزاد مرزا،لیٹریسی ڈیپارٹمنٹ سے بشیر احمد زاہد گورایہ اور یونیورسٹی آف ایجوکیشن سے ڈاکٹر انتظار حسین نے شرکت کی۔

بورڈ ممبراور ایم این اے شاندانہ گلزار خان، عظمٰی یوسف کنٹری ڈائریکٹر کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن، اجلاس میں آن لائن شریک ہوئیں۔ایم ڈی پیف اسد نعیم نے اجلاس کے دوران بورڈ ممبران کو منظوری کے لیے مختلف ایجنڈے پیش کیے۔ انہوں نے بورڈ ممبران کو ایف اے ایس فیز 11 سے منسلک 130 پارٹنر سکولوں کی اپ گریڈیشن اور پیف کی نئی بلڈنگ کا نقشہ منظوری کے لیے پیش کیا۔

ایم ڈی پیف نے بتایا کہ پارٹنر سکولوں کے تعلیمی معیار کو جانچنے کے لیے پیف اپنے پارٹنر سکولوں کا کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ لیتا ہے۔ انہوں نے بورڈ ممبران کو 10مارچ 2022میں شروع ہونے والے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ایم ڈی پیف نے بورڈ ممبران کو بتایا کہ پیف پارٹنرز کی وفات کی صورت میں سکول کی پیمنٹس فوراً روکنے کی پالیسی نافذ ہے۔

میٹنگ کے دوران ایم ڈی پیف نے بتایا کہ 187سکول ایسے ہیں جنہوں نے متعلقہ رجسٹریشن اتھارٹی میں سکول کی رجسٹریشن کے لیے تو اپلائی کیا ہو اہے لیکن ان کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹس تا حال پیف انتظامیہ کو موصول نہیں ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ سابقہ بورڈ کے فیصلے کی روشنی میں ان سکولوں کو رجسٹریشن جمع کروانے کے لیے وقت دیا گیا تھا۔ ایم ڈی پیف نے بورڈ ممبران سے درخواست کی کہ ان سکولوں کو چھ ماہ کا مزیدوقت دیا جائے تاکہ یہ سکول باآسانی اپنے سکولوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں۔

مزیدخبریں