اوباش کی 7 سالہ بچے کو نہر میں لے جاکر بدفعلی

29 Dec, 2021 | 07:28 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: دیپالپور کے نواحی علاقے منڈی احمد آباد میں 7 سالہ بچے سے اوباش نوجوان کی بدفعلی کا افسوسناک واقعہ، ورثاء نے ملزم کو عبرت کا نشان بنانے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دیپالپور  میں اوباش نوجوان 7 سالہ بچے کو ورغلا کر اپنے ساتھ نہر میں لے گیا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بچے کی چیخ وپکار کرنے پر ملزم کاشف بچے کو خون میں لت پت چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

دیپالپور پولیس نے ملزم کے خلاف بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے، بچے کے ورثاء نے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ 

مزیدخبریں