ویب ڈیسک: ٹویوٹا موٹر کارپوریشن جاپان نے اپنی مقبول ترین اسپورٹس کار''ٹویوٹا سپرا A91-CF’’ کا کاربن فائبر سے تیار شدہ ایڈیشن فروخت کے لئے مارکیٹ میں پیش کردیا ہے۔
2020 میں ری بورن جنریشن کار''ٹویوٹا سپرا'' پہلی دفعہ متعارف کرائی گئی تھی تاہم اب متعدد تبدیلیوں کے ساتھ اس کا تازہ ترین ماڈل 2022 لانچ کردیا گیا ہے۔ اسے ''ٹویوٹا سپرا A91-CF’’ کا نام دیا گیا ہے سی ایف سے مراد کاربن فائبر ہے ۔حیران کن طور پر جدید ترین گاڑی ''ٹویوٹا سپرا A91-CF’’ صرف نارتھ امریکا سے تعلق رکھنے والے 600 صارفین ہی حاصل کرسکیں گے۔
https://www.city42.tv/digital_images/extra-large/2021-12-29/news-1640787533-8308.jpg
یادرہے ٹویوٹا سپرا ہی فاسٹ اینڈ فیورئیس API Response: ">فلم کے تازہ ترین سیکوئل میں دکھائی گئی تھی جس کے بعد اسے بے شمار شہرت حاصل ہوئی اور دنیا بھر میں اس کے کروڑوں پرستار موجود ہیں ۔''ٹویوٹا سپرا A91-CF’’ لمیٹڈ ایڈیشن کی تمام باڈی کاربن فائبر سے تیارشدہ ہے ۔ گاڑی کا انٹریئیر سرخ اور سیاہ رنگوں کے تھیم پر مشتمل ہے جبکہ اس میں بھی کاربن فائبر کا رنگ نمایاں ہے۔ 9 انچ کے الائے وہیل بھی میٹ بلیک کلر میں ہونے کے باعث گاڑی کی اسپورٹس لک نمایاں ہے۔
API Response:
API Response: