ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسافر طیارے میں خاتون نے مرد کو تھپڑ جڑ دیے؛ پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

Woman fight with airlines
کیپشن: Woman fight
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد)سفر  کو یادگار بنانے کے لئے لوگ مختلف حربے استعمال کرتے ہیں، تقریح مقامات پر جانے والے کیمرہ یا موبائل سے خوبصورت مناظر کی ویڈیوز یا تصاویر بناکر محفوظ کرلیتے ہیں مگر مسافر طیارے میں سفر کے دوران ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں خاتون مسافر اور مرد میں معمولی بات پر جھگڑا ہوا۔

تفصیلات کےمطابق سفر کے دوران ناخوشگوار واقعات کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز پر موجود ہیں،گاڑی ہویا کوئی پرواز ہرایک کی کوشش ہوتی ہے کہ سیٹ ونڈؤ کے ساتھ ملے تاکہ باہر کے خوبصورت مناظر کو قریب سے جائز لے سکے اور ان لمحات سے لطف اندوز ہو۔گزشتہ روز سوشل میڈیا جہاز میں سفر کرنے والی ایک خاتون اور مرد کی لڑائی کا واقعہ سامنے آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے۔

 امریکی ہوائی کمپنی  ڈیلٹا ایئر لائنز کی پرواز 2790 میں جھگڑا اس وقت ہوا جب ایک خاتون مسافر نے پیچھے بیٹھے ہوئے مرد مسافر کو ماسک پہننے کا کہا,جواب دیتے ہوئے اس آدمی نے کہا کہ  کیرن بیٹھ جاؤ! اور بتایا کہ وہ کچھ کھا پی رہا ہے، ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کا ماسک بھی نیچے ہے اس سے قبل کہ آدمی مزید کچھ کہتا خاتون نے اس کے چہرے پر تھپڑ مارا اور اشتعال انگیز ہوتے اس کے منہ پر تھوکا۔دنوں جانب سے گالیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

فلائٹ اٹینڈنٹ نےبے قابومسافر خاتون کوروکنے کی کوشش کی جب اس نے سیٹ پر بیٹھ شخص کو مارا، صورت حال مزید خراب ہونے پر  فلائٹ اٹینڈنٹ خاتون کو دور لے گیا کیونکہ دنوں ایک دوسرے کو برا بھلاکہہ رہے تھےاور ماسک کسی نے بھی نہیں پہنا تھا۔واقعہ کی ویڈیو بنانے والے مسافر نے کہا کہ خاتون نے اس شخص پر تھوکا تھا اور ویڈیو کے ریکارڈر پر بھی گرم پانی ڈالا تھا۔ 

وفاقی عدالت کے ریکارڈ کے مطابق ڈیلٹا ایئر لائنز کی پرواز میں سوار مسافر کے چہرے پر مارنے اور تھوکنے پر خاتون کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by TRT World (@trtworld)


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer