کیلیفورنیا ،سئیرا کے علاقے میں برف باری نے تباہی مچا دی،ریکارڈ ٹوٹ گئے

29 Dec, 2021 | 05:57 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) کیلی فورنیا میں چند مہینے پہلے جنگل کی آگ اور خشک سالی جیسی مشکلات رہیں، اور اب ریاست کے سئیرا کے علاقے میں کزشتہ ہفتوں میں پڑنے والی 17 فٹ شدید برف باری نے تباہی مچا دی۔
 تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ریکارڈ برف باری ہوئی،  ایک مہینے کے اندر 5 اعشاریہ 2 فٹ برف ریکارڈ کی گئی جو تقریبا 17 فٹ بنتی ہے، اس سے قبل 2017 میں 6 فٹ برف باری ریکارڈ کی گئی تھی اور اس سے قبل اس علاقے میں 1970 میں اتنی شدید برف باری ہوئی تھی۔

ماہرین کے مطابق  برف "گہری اور اس سے گزرنا مشکل" تھا اور انہیں وہاں تک پہنچنے میں تقریباً 40 منٹ لگے جہاں پیمائش لیب کے سامنے والے دروازے سے صرف 150 فٹ دور کی گئی تھی تاہم جیسا کہ موسمیاتی تبدیلیوں میں تیزی آتی ہے اور موسم سرما کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا ہے، برف باری میں کمی متوقع ہے۔ 

مثال کے طور پر جھیل Oroville ریزروائر 37% بھرا ہوا ہے، جو کہ اسی وقت کے دوران اس کی تاریخی اوسط 71% کے مقابلے میں کم ہے۔ Oroville ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹ 1967 میں کھولے جانے کے بعد پہلی بار، پانی کی کم سطح کی وجہ سے، اس موسم گرما میں بند کرنے پر مجبور ہوا۔

 اگر خشک سالی کی بات کی جائے تواس موسم گرما کی خشک سالی بھی کیلیفورنیا کے 126 سالہ ریکارڈ میں سب سے زیادہ تھی، اور جولائی 2021 1895 میں ڈیٹا اکٹھا کرنے کے شروع ہونے کے بعد سے سب سے خشک مہینہ تھا۔ پورے خطے میں، جون سے خشک سالی کی شدت 90 فیصد یا اس سے زیادہ رہی۔


 
 
 


 
 
 


 
 
 

مزیدخبریں