ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کے اومیکرون ویرئنٹ سے بچاؤ کا حل مل گیا

Pakistan reported its first suspected case of the Omicron variant
کیپشن: Omicron Variant
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصرکھوکھر)سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیرڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی ہدایت پر کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کا ہنگامی اجلاس،اجلاس میں دنیا بھر اور پاکستان میں امیکرون ویرئنٹ کے پھیلاؤ اور اسکے روک تھام پر تفصیلی غوروخوض کیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق سیاگ کا اجلاس سپیشل سیکرٹری صحت محمد اجمل بھٹی کی سربراہی میں ہوا۔اجلاس میں چیئرمین پروفیسر تنویر الاسلام، پروفیسر اسد اسلم، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے ڈاکٹر انور جنجوعہ اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل خافظ شاہد لطیف کی شرکت۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم، پروفیسر ثاقب، پروفیسر سلمان ایاز، پروفیسر بلقیس شبیر اور ڈاکٹر صومیہ اقتدار نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں دنیا بھر اور پاکستان میں امیکرون ویرئنٹ کے پھیلاؤ اور اسکے روک تھام پر تفصیلی غوروخوض کیا گیا۔

 سپیشل سیکرٹری صحت محمد اجمل بھٹی کا کہناتھا کہ اومیکرون کا پھیلاؤ تیزی سے ہو رہا، بچاؤ کو واحد حل ویکسی نیشن ہے۔میکرون اور کورونا کے دوسرے ویرئنٹ سے بچاؤ کا واحد راستہ ایس اوپیز پر عملدرآمد ہے۔تمام سرکاری ہسپتال ریمپ اپ پلان کے تحت کورونا کے سلسلہ میں انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ہسپتالوں میں اسٹاف کی تعیناتی اور ادویات، آکسیجن گیس اور پروٹیکٹو کٹس کا انتظام کیا جائے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی یہ نئی قسم جنوبی افریقا کے ایک صوبے میں دریافت ہوئی ہے جس کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں اوریجنل کورونا وائرس کے مقابلے میں اس قدر تبدیلیاں رونما ہوچکی ہیں کہ کورونا کی اب تک بنائی جانے والی ویکسینز کی مؤثریت 40 فیصد تک کم ہوسکتی ہے، یہ کورونا کی انتہائی خطرناک قسم ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer