ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اومیکرون کا خطرہ، حرمین شریفین میں جمعرا ت سے دوبارہ پابندیاں نافذ

kaaba alharmain
کیپشن: kaaba alharmain
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ نمازیوں اور زائرین میں سماجی فاصلے پر عملدر آمد کا آغاز کل جمعرات سے ہوگا۔

 رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سماجی فاصلے کے نشان دوبارہ لگائے جارہے ہیں۔ جبکہ ا نتظامیہ  کا کہنا ہے  کہ مطاف میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لیے  حسب سابق ٹریک بنائے جارہے ہیں۔ جس  کے لیے پورے مطاف میں زمین پر نشانات کے سٹیکر لگائے جارہے ہیں۔

انتظامیہ نے کہا ہے کہ اسی طرح مصلوں کی دوبارہ تقسیم ہو رہی ہے تاکہ نمازیوں کے درمیان ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھا جائے۔’تمام مصلوں میں بھی سماجی فاصلے پر عمل کرنے کے لیے سٹیکر چسپاں کئے جارہے ہیں۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ تمام زائرین کو ماسک کی پابندی کرنی ہوگی نیز مسجد الحرام میں موجودگی کے دوران سماجی فاصلے کو یقینی بنانا ہوگا۔