ڈاکو راج،ہربنس پورہ میں شہری بھرے بازار میں لٹ گیا

29 Dec, 2021 | 05:10 PM

Imran Fayyaz

(فہد علی)شہر میں ڈاکوؤں کا راج، شہری دن دیہاڑے لٹنے لگے۔ ہربنس پورہ میں ڈاکو بھرے بازار میں سیلز مین سے نقدی اور موبائل چھین کر آسانی سے فرار ہوگئے۔
 تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ تھانے کی حدود مہر فیاض کالونی میں ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے سیلز مین کو لوٹ لیا۔ دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو ایزی لوڈ کرنے والے سیلز مین سے دو لاکھ بیس ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

متاثرہ سیلز مین مقصود دکانوں سے رقم اکٹھی کر کے واپس جارہا تھا،عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل سوار ڈاکو بھرے بازار میں سیلز مین کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کرتے رہے۔پولیس نے سیلز مین کی درخواست پر کارروائی شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
 

مزیدخبریں