ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ایک صدی بعد شاعراکبر الہ آبادی کا نام تبدیل ، دنیا بھر میں اردو کے پرستاروں کا احتجاج

akbar allahabadi urdu poet
کیپشن: akbar allahabadi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

       ویب ڈیسک :غالب نے کہا تھا کہ مر کے بھی چین نہ پایا تو کدھر جائیںگے  اور ایسا ہی ہوا بھارت میں  مرحوم شاعر اکبر الہ آبادی کے ساتھ جن کا نام اب اکبر الہ آبادی کی بجائے  اکبر پریاگ راجی کردیا گیا ہے ۔

  بھارتی صوبے اترپردیش میں آدیتہ ناتھ یوگی حکومت بننے کے بعد کئی اضلاع کے نام کو تبدیل کیا جاچکا ہے ۔ اسی کڑی میں الہ آباد کا نام بھی بدل کر پریاگ راج کردیا گیا تھا ۔ اسی کے ساتھ الہ آباد ریلوے اسٹیشن ، سرکاری دفاتر وغیرہ میں بھی الہ آباد کی جگہ پریاگ راج نام چڑھا دیا گیا ۔ اب یوپی کے تعلیمی کمیشن نے کئی مشہور شاعروں کے ناموں کو بدل کر پریاگ راج کے نام پر کردیا ہے، جس سے تنازع شروع ہوگیا ہے۔

اترپردیش اعلیٰ تعلیمی کمیشن نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر مشہور ومعروف شاعر اکبر الہ آباد کا نام بدل کر اکبر پریاگ راجی کردیا ہے۔ 

رقیبوں نے رپٹ لکھوائی ہے جا جا کے تھانے میں
کہ اکبرؔ نام لیتا ہے خدا کا اس زمانے میں

افسوس اکبر الہ آبادی تو اب اس دیدہ دلیری سے اپنا نام تبدیل کئے جانے پر رپٹ بھی درج نہیں کرا سکتے لیکن بھارت میں اردو کے پرستاروں کو یہ تبدیلی انتہائی ناگوار گذری ہے اور انہوں نے اس پر احتجاج بھی کیا ہے۔

 اسی طرح تیغ الہ آبادی کا نیا نام تیغ پریاگ راجی اور راشد الہ آبادی کو راشد پریاگ راجی کردیا گیا ہے ۔ یادرہے یہ شاعری کی دنیا کے بڑے نام ہیں ۔ ہائر ایجوکیشن سروس کمیشن کے سربراہ ایشور شرن وشوکرما  کا کہنا ہے کہ انہیں اس کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔