ویب ڈیسک :لاس اینجلس کے شاپنگ مال کے ڈریسنگ روم میں 14سالہ ویلنٹینا اوریلانا-پیرلٹاکاامریکی شہری بننےاور تعلیم حاصل کرنے کا خواب پولیس کی گولی لگنے سے ختم ہو گیا ۔
لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پولیس اہلکار مشتبہ شخص پر گولی چلاتا ہے۔اس 24 سالہ مشتبہ شخص کی شناخت ڈینیئل ایلینا لوپیز کے نام سے ہوئی ہے جواسٹور میں داخل ہوتا ہے اور اپنی موٹر سائیکل کے لاک سے خواتین گاہکوں پر حملہ کر تا ہے۔
پولیس کی طرف سے جاری باڈی کیمروں کی ویڈیوز میں ایک خاتون کو فرش پر خون میں لت پت دکھایا گیا ہے۔ جبکہ پولیس اہلکار مشتبہ شخص کو تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جو تھوڑی ہی دوری پر تھا۔ ایک افسر کو مشتبہ شخص کی طرف تین گولیاں چلاتے بھی دیکھاجا سکتا ہےجو بعد میں زمین پر گر جاتا ہے۔واضح رہے متاثرہ لڑکی ویلنٹینا کی موت سینے پر گولی لگنے سےہوئی تھی۔
دوسری جانب پولیس کی جانب سے جاری ہونیوالی ویڈیوز نے نئے سوالات اٹھادیئے، ویلنٹینا کی والدہ نےمال میں کرسمس کے لباس کی خریداری کے دوران اپنی بیٹی کی ڈریسنگ روم میں ہلاکت کے لمحات کو بیان کیا جو پولیس کی گولی کانشانہ بن گئی۔ ہم نے اپنے آبائی شہر چلی سے لاس اینجلس کے لیے اڑان بھری تھی، انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ انکی بیٹی نےیقین دلایا تھا کہ امریکہ "دنیا کا سب سے محفوظ ملک" ہے۔
پیرلٹا نے کہا "ہم نے بیٹھ کر ہر ایک دوسرے کو تھام لیا، ویلنٹینا گولی لگنے کے بعد فرش پر گر گئی۔ "وہ میری گود میں دم توڑ گئی "۔ اس کی والدہ بتایا کہ "میں کچھ نہیں کر سکا۔ کسی بیٹے یا بیٹی کو اپنےہاتھوں مرتے دیکھنا سب بڑا تکلیف دہ عمل ہے جس کا آپ تصور بھی نہیں کر سکتے۔پولیس حکام سے انصاف کا مطالبہ ۔
واضح رہے ویلنٹینا تقریباً6 ماہ قبل اپنی والدہ اور بہن کے ساتھ چلی سے امریکہ آئی تھی۔ انہوں نے کرسمس کی تعطیلات کے لیے کیلیفورنیا سے امریکاتک کاسفر کیاتھا۔ ویلنٹینا کے والد نے کہا کہ "میرے پاس یہ بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں "میں سو نہیں سکتی. وہ صرف ایک امریکی شہری بننا چاہتی تھی۔ میں نے ایک بار اس کو کہا کہ، چلو یہ ملک چھوڑ دو۔ اس نے کہا کہ "یہ دنیا کا سب سے محفوظ ملک ہے، میری بیٹی ریاست کے ہاتھوں مر گئی ۔‘‘
پولیس کیپٹن سٹیسی سپیل نے کہا کہ تفتیش اپنے ابتدائی مراحل میں ہے۔ کیلیفورنیا کے محکمہ انصاف، ریاستی اٹارنی جنرل کے دفتر اور انسپکٹر جنرل کے دفتر کے نمائندے اس واقعے کا جائزہ لےرہے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ "الفاظ ویلنٹینا اوریلانا-پیرلٹا کی ہلاکت دکھ کااظہار کرتےہیں۔
تجزیہ کار اور بالٹی مور کے سابق ڈپٹی پولیس کمشنر انتھونی بارکسڈیل نے کہا کہ ویڈیو کئی سوالات کو جنم دیتی ہے۔ "کیا پولیس کی جانب سے رائفل کا استعمال جائز تھا؟" ۔ کیاپولیس کواسطرح طاقت کے استعمال کرنا چاہیے تھا؟ ۔ " بارکسڈیل نے کہا کہ جب مشتبہ شخص کو گولی ماری گئی تو اس کو پولیس افسر کی طرف بڑھتے نہیں دیکھاجاسکتا۔