ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک میں ایڈز کی مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ

AIDS test
کیپشن: AIDS test kit
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :  خطرے کی گھنٹی بج گئی ۔۔پاکستان میں ایڈز کے ہزاروں مریضوں کا انکشاف ایک سال کے دوران ایڈز کے 25 ہزار کیسز سامنے  آگئے۔ 

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 10 برس کے دوران ایڈز کی شرح اموات میں 507 فیصد اضافہ ہوا، ملک میں ایڈز کے نئے مریضوں میں 84 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔اقوام متحدہ کے پروگرام برائے ایڈز/ایچ آئی وی (یو این ایڈز) کے اعدادوشمار کے مطابق بتایا گیا کہ پاکستان میں  گزشتہ سال 8200 افراد کی ایڈز کے باعث موت ہوئی۔

یواین ایڈز کےمطابق سال 2020 میں 19 ہزار مرد، 4800 خواتین جبکہ  1600 بچے ایڈز کا شکار ہوئے، گزشتہ سال 6200 مرد،1100 خواتین اور 890 بچوں کی ایڈز سے موت ہوئی ہے۔

اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ پاکستان میں انجکشن کے ذریعے نشہ کرنے والوں میں ایڈز سب سے زیادہ ہے، پاکستان میں 2 لاکھ 40 ہزار سے زائد ایڈز کے مشتبہ مریض بھی موجود ہیں جبکہ پاکستان میں 46 ہزار 912 ایڈز کے مریض رجسٹرڈ ہیں۔