حکومت نےسگیاں منصوبے کی لاگت میں50 کروڑ اضافے کی منظوری دیدی

29 Dec, 2021 | 02:18 PM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: پنجاب حکومت نے سگیاں منصوبے کی لاگت میں پچاس کروڑ اضافے کی منظوری دے دی منصوبہ دو ارب انتیس کروڑ سے تجاوز کرکے تین ارب چالیس کروڑ تک پہنچ گیا۔
 پنجاب حکومت نے سگیاں روڈ منصوبے کو 2 ارب 29 کروڑ سے بڑھا کر 3 ارب 40 کروڑ تک کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے ۔ ایل ڈی اے نے منصوبے کے تعمیراتی میٹریل میں نئے ریٹس لاگو کرنے کی اجازت مانگی تھی ۔ ایل ڈی اے نے نظر ثانی پی سی ون پی اینڈ ڈی کو ارسال کیا تھا ۔ ایل ڈی اے نے سگیاں منصوبے میں محکمہ خزانے کے نئے ریٹس لگا کر نظر ثانی پی سی ون تیار کیا تھا ۔ چیف انجنیئر ایل ڈی اے ٹو مظہر حسین خان نے پی سی ون دوبارہ منظوری کے لئے پی اینڈ ڈی کو بھجوایا تھا۔

مزیدخبریں