فہد بھٹی، سٹی فورٹی ٹو: کاہنہ پولیس نے 15 پر کال کے بعد فوری ردعمل دیتے ہوئے موقع پر پہنچ کر نومولود کی زندگی بچالی۔
رپورٹ کے مطابق کاہنہ پولیس کو نامعلوم شخص نے ون فائیوپر فون کرکے اطلاع دی تھی کہ کہ کھیتوں میں سے بچے کے رونے کی آواز آرہی ہے ۔ جس پر کاہنہ پولیس کے جوان فوری موقع پر پہنچے تو دیکھا کہ ایک نوزائدہ بچہ کھیتوں میں کوڑے کے ڈھیر پر پڑا رورہا ہے جس پر پولیس نے نومولود کو طبی امداد کے لئے جنرل ہسپتال منتقل کردیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق بچہ کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا اوراسے طبی امداد فراہم کی گئی ۔ بچے کے لواحقین کا پتہ چلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔