سپائیڈر مین نووے ہوم، نے ایک ارب ڈالر کمائی کا سنگ میل عبورکرلیا

29 Dec, 2021 | 12:35 PM

  ویب ڈیسک : ہالی وڈ فلم ’سپائیڈر مین نو وے ہوم‘ نے محض بارہ دنوں میں باکس آفس پر ایک ارب ڈالر سے زائد کا بزنس  کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

کورونا  وبا کے بعد اور اب اومیکرون کے قیامت خیز پھیلاؤ کے باوجود  فلم بینوں کی جانب سے اسپائڈر مین فلم کی پذیرائی کو حیران کن کہا جارہا ہے ۔

انٹرنیشنل باکس آفس پر ایک ارب ڈالر سے زائد آمدن کا سنگ میل عبور کرنے پر فلم کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے فینز کا شکریہ ادا کیا گیا۔

’سپائیڈر مین نو وے ہوم‘ کو 17 دسمبر کو امریکہ میں ریلیز کیا گیا تھا، جس کے بعد اب تک اس فلم نے انٹرنیشنل باکس آفس پر ایک ارب روپے سے زائد آمدن کا سنگ میل عبور کیا ہے۔ فلم ناقدین کا کہنا ہے کہ ابتدائی 12 روز کی کارکردگی اور مزید مقامات پر ریلیز کے بعد فلم کی آمدن نئے ریکارڈ قائم کر سکتی ہے۔

مزیدخبریں