ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واٹس ایپ نے صارفین کو خبردار کردیا

Whatsapp Web
کیپشن: Whatsapp Web
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطوں کی مشہور و معروف ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو جعلی خبروں سے متعلق خبردار کردیا۔

واٹس ایپ اور دیگر سے متعلق معلومات فراہم کرنیوالے آزاد ٹوئٹر اکاؤنٹ ڈبلیو اے بیٹا انفو کی ٹوئٹ میں واٹس ایپ کی بلیو ٹِک سے متعلق خبروں کو مسترد کیا گیا اور بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ اسکرین شاٹ کا پتہ لگانے کیلئے تیسرے بلیو ٹِک پر کوئی کام نہیں کررہی، یہ جھوٹی خبر ہے۔

علاوہ ازیں واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو شکایت ہے کہ ان کا گوگل ڈرائیو بیک اپ پچھلے ایک ماہ سے کام نہیں کررہا۔ اس سے متعلق ویب بیٹا انفو کا کہنا ہے کہ ہمیں ایسی کئی شکایتیں موصول ہوئی ہیں اگر آپ کو بھی واٹس ایپ کے حوالے سے کسی ایسے مسئلے کا سامنا ہے تو اپنے فون کا ماڈل اور واٹس ایپ بِلڈ نمبر واضح کریں۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ پر میسیج چیٹ کے دوران بھیجا گیا پیغام موصول ہونے پر 2 گرے ٹک نظر آتے ہیں تاہم جب دوسری طرف والا شخص پیغام دیکھ لیتا ہے تو وہ دونوں ٹک بلیو ہوجاتے ہیں۔