حکومت کا شہباز شریف کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

29 Dec, 2021 | 09:24 AM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک :  سابق وزیراعظم نواز شریف کے لندن سے وطن واپس نہ آنے کے معاملے میں حکومت نے ان کے بھائی اور پارٹی کے صدر شہباز شریف کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

  سابق وزیراعظم نواز شریف کے لندن سے وطن واپس نہ آنے کے معاملے میں حکومت نے ان کے بھائی اور پارٹی کے صدر شہباز شریف کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔  ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے شہباز شریف کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ  حکومت کا موقف ہے کہ شہباز شریف نے نواز شریف کی وطن واپسی کی ضمانت دی تھی۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نواز شریف کے واپس نہ آنے پر شہباز شریف کے خلاف کارروائی کی درخواست کی جائے گی۔

گزشتہ روز وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ نواز شریف آنہیں رہے لائے جا رہے ہیں۔ نواز شریف نے خود کبھی واپس نہیں آنا۔ حکومت انہیں واپس لے کر آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے ساتھ قانون پر کام کررہے ہیں۔ نواز شریف اگر خود جلد واپس نہیں آتے تو ہم نے برطانیہ سے معاملات حل کرلیے ہیں۔ نواز شریف کو قیدیوں کے تبادلے کے تحت ہم خود لائیں گے۔

مزیدخبریں