2021 میں بھی زیر التوا کیسز میں خاطر خواہ کمی نہ آسکی

29 Dec, 2021 | 09:07 AM

Ibrar Ahmad

 ملک اشرف : سال 2021 میں ہزاروں مقدمات نمٹانے کے باوجود زیر التوا کیسز میں خاطر خواہ کمی نہ آسکی، لاہور ہائیکورٹ میں اب بھی زیر التوا کیسیز کی تعداد ہونے پونے لاکھ کے قریب جبکہ ماتحت عدالتوں میں تیرہ لاکھ سے زائد کیسیز زیر سماعت ہیں. 
 موجودہ حکومت کی جانب سے بھی بروقت انصاف کی فراہمی کے لئے اقدامات کے وعدے وفا نہ ہوسکے، فرسودہ عدالتی نظام جوں کا توں رہا ،سال 2021اختتام پذیر ہےلیکن لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت کیسز کی تعداد اب بھی ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد  ہے،پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں تیرہ لاکھ سے زائد کیسز زیرالتوا  ہیں
عدالتوں میں پیش ہونے والے وکلا کے مطابق نئے کیسز کی دائرگی میں اضافہ اور ججز کی کمی بھی زیر التواء کیسز کی تعداد میں اضافے کی اہم وجہ ہے ۔ماتحت عدالتوں میں 150 ایڈیشنل سیشن ججز اور 600 سے زائد سول ججز کی آسامیاں خالی ہیں

وکلا کا کہنا ہے کہ رواں سال لاک ڈاؤن ختم ہونے کی وجہ سے توقع ہے کہ کیسیز نمٹانے کا سلسلہ تیز ہو گا جبکہ عدالتوں میں ججز کی خالی آسامیاں پُر کر کےزیر التوا کیسز میں کمی کی جا سکتی ہے۔

مزیدخبریں