پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند برقرار،موٹر وے بند

29 Dec, 2021 | 08:43 AM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک : پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند برقرار۔حد نگاہ کم ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر۔موٹر وے ایم 11 محمودبوٹی سے مریدکے تک بند۔موٹروے ایم ٹو ٹھوکرنیازبیگ سےشیخوپورہ تک بند کردی گئی ۔

 تفصیلات کے مطابق  پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند برقرار،حد نگاہ کم ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر۔ موٹروے پولیس کی جانب سے موٹر وے ایم 11 محمودبوٹی سے مریدکے تک،موٹروے ایم ٹو ٹھوکرنیازبیگ سےشیخوپورہ تک  اور موٹر وے ایم تھری فیض پورانٹرچینج سےسمندری تک بند کردی گئی ۔دھند کےباعث سوات ایکسپریس وے بھی بند ہے۔  ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ  شہری دوران دھند غیرضروری سفرسے گریز کریں، دورن ڈرائیونگ فوگ لائٹس کااستعمال کریں۔

دوسری جانب دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا اور کراچی کا دوسرا نمبر ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند کے باعث حد نگاہ کم ہوجانے کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

مزیدخبریں