سٹی 42: فہیم اشرف کی جانب گیند پھینکنے پر کائل جیمیسن کو میچ فیس کا25 فیصد جرمانہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مانگونئی ٹیسٹ کی تیسرے روز پاکستان کی اننگز کے 75 ویں اوور میں فہیم اشرف رنز لینے کا ارادہ بھی نہیں رکھتے تھے کہ کیوی پیسر نے ڈرانے کے انداز میں گیند ان کی جانب تیزی سے پھینکی،اس عمل کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی خیال کیا جاتا ہے۔
کائل جیمیسن نے اپنی غلطی تسلیم کرلی، یوں کیس کی مزید سماعت کرنے کے بجائے ان کو میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ کر دیا گیا، ہیسر کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کر دیا گیا ہے،کائیل جیمیسن نے گذشتہ 24 ماہ میں پہلی بار کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔