ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فہیم اشرف کی جانب گیند پھینکنا کائل جیمیسن کو مہنگا پڑگیا

فہیم اشرف کی جانب گیند پھینکنا کائل جیمیسن کو مہنگا پڑگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: فہیم اشرف کی جانب گیند پھینکنے پر کائل جیمیسن کو میچ فیس کا25 فیصد جرمانہ کر دیا گیا۔

 
تفصیلات کے مطابق مانگونئی ٹیسٹ کی تیسرے روز پاکستان کی اننگز کے 75 ویں اوور میں فہیم اشرف رنز لینے کا ارادہ بھی نہیں رکھتے تھے کہ کیوی پیسر نے ڈرانے کے انداز میں گیند ان کی جانب تیزی سے پھینکی،اس عمل کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی  خیال کیا جاتا ہے۔

کائل جیمیسن نے اپنی غلطی تسلیم کرلی، یوں کیس کی مزید سماعت کرنے کے بجائے ان کو میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ کر دیا گیا، ہیسر کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کر دیا گیا ہے،کائیل جیمیسن نے گذشتہ 24 ماہ میں پہلی بار کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer