ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر

لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید : لاہور ائیرپورٹ کے اطراف میں ہلکی دھند، فلائٹ آپریشن جزوی طور پر متاثر، لاہور آنے جانے والی 6پروازیں منسوخ، 14 تاخیر کا شکار، 2پروازوں کا رخ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا۔
 
تفصیلات کے مطابق لاہور ائیرپورٹ فلائٹ انکوائری کے مطابق جدہ سے آنے والی پرواز پی کے 4711 کو اسلام آباد اتار لیا گیا، دمام سے آنے والی پرواز پی کے 9248 کو اسلام آباد بھجوایا گیا۔ادھردبئی جانے والی پرواز پی اے 410 کومنسوخ کر دیا گیا۔ دبئی سے آنے والی پرواز پی اے 411، بحرین سے آنے والی پرواز جی ایف 764، بحرین جانے والی پرواز جی ایف 765، کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 306، کراچی جانے والی پرواز پی کے 307 منسوخ کردی گئیں۔

استنبول سے آنے والی پرواز ٹی کے 714 دو گھنٹے بعد لینڈ کر گئی۔راس الخیمہ سے آنے والی پرواز جی 820 چار گھنٹے پنتالیس منٹ، دوحہ سے آنے والی پرواز کیو آر 628 تین گھنٹے اور کراچی سے آنے والی ائیرسیال کی پرواز پی ایف 141 دو گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں۔

دوسری جانب ریلوے انکوائری کے مطابق قراقرم ایکسپریس ساڑھے چار گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔پاک بزنس اور عوام ایکسپریس چار چارگھنٹے، علامہ اقبال یکسپریس تین گھنٹے دس منٹ ،کوئٹہ سے آنے والی جعفر ایکسپریس تین گھنٹے، تیزگام اڑھائی گھنٹے، شاہ حسین دو گھنٹے،گرین لائن ایک گھنٹہ چالیس منٹ تاخیر کا شکار رہیں۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer