لاہور ویسٹ مینجمنٹ اور ترک کمپنی ملازمین ایک بار پھر آمنے سامنے

29 Dec, 2020 | 07:34 PM

Arslan Sheikh

( در نایاب ) صفائی کا مسئلہ حل ہوا، نہ ایل ڈبلیو ایم سی اور البیراک کے ملازمین میں کشیدگی کم ہو سکی۔ فیروز پور روڈ ورکشاپ سے سامان لے جانے کے تنازع پر ملازمین آمنے سامنے آ گئے۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے ڈرائیور نے روکنے پر البیراک کے ملازمین کو روندنے کی کوشش کی۔

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ترک کمپنی البیراک کی مرکزی ورکشاپ فیروزپور روڈ کا قبضہ لے لیا تھا۔ البیراک کے ملازمین بڑی تعداد میں ورکشاپ کے باہر جمع ہوئے۔ مینجرایل ڈبلیو ایم سی حامد زمان نے غیر قانونی طور پر سامان باہر نکلوایا جسے البیراک کے ملازمین نے روکا، جس پر گاڑی کے ڈرائیور نے ملازمین کو روندنے کی کوشش کی۔

  البیراک کے ملازمین کا کہنا ہے کہ ورکشاپس سے ان کا سامان غیر قانونی طور پر باہر نکالا جارہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ورکشاپ کے سٹور سے نئی بیٹریاں سپئیر پارٹس اور کمپیوٹرز چوری کرلئے گئے ہیں۔

یاد رہے چند روز قبل لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے پولیس کے ہمراہ ترک کنٹریکٹر کمپنیوں البیراک اور اوزپاک کی ورکشاپس پر دھاوا بول تھا، وہاں موجود سٹاف کو زدوکوب کیا، پولیس افسران نے وہاں کام کرنے والے تمام ملازمین اور ورکشاپس میں رہائش پذیر ترک افسران کو رات کے 3 بجے باہر نکال پھینکا اور ہراساں بھی کیا تھا۔ 

مزیدخبریں