( اسرار خان ) شفیق آباد کے علاقہ باغ منشی لدھا میں کوڑے کے ڈرم سے انسانی اعضاءبرآمد ہونے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
باغ منشی لدھا کچا راوی روڈ پر رکھے گئے کوڑے کے ڈرم سے انسانی اعضاء برآمد ہوئے تو اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع کر دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر اعضا قبضہ میں لے لئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اعضا کس کے ہیں اور کون کوڑے کے ڈرم میں پھینک کر گیا۔ اس حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔