( علی رامے ) لاہور سمیت صوبہ بھر کے وکلاء کے لئے مزید 25 کروڑ روپے کی گرانٹ دینے کی تیاریاں، محکمہ قانون پنجاب نے وکلاء کو گرانٹ دینے کی سمری ایوان وزیر اعلیٰ کو ارسال کردی گئی۔
پچھلے مالی سال میں وکلاء کے لیے خصوصی گرانٹ کے اجرا کے بعد اب 25 کروڑ روپے کی نئی گرانٹ دینے کی تیاریاں جاری ہیں۔ محکمہ قانون کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو بھیجی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ وکلاء کے مطالبے پر رواں سال کے لئے مزید 25 کروڑ روپے کی گرانٹ مالی معاونت کے لئے دیے جائیں۔
پچھلے مالی سال میں بھی وکلاء کو 12 کروڑ 50 لاکھ روپے کی گرانٹ دی گئی تھی۔ اس گرانٹ میں 10 کروڑ وکلاء کو کورونا وائرس کی وبا کے باعث مالی حالت متاثر ہونے پر دئیے گئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وکلاء نے پچھلے سال مکمل گرانٹ نہ ملنے پر اب پھر سے مزکورہ گرانٹ دینے کی اپیل کی ہے۔ یہ گرانٹ اب مختلف بار ایسوسی ایشن کو دی جائے گی لیکن اس کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری مشروط ہے۔