غریب شہریوں کیلئے عوامی سواری رکھنا بھی مشکل ہوگیا

29 Dec, 2020 | 01:41 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( شہزاد خان ابدالی ) غریب کی سواری موٹرسائیکل کے سپیئر پارٹس مزید مہنگے ہوگئے، 3 ماہ کے دوران موٹرسائیکل سپیئر پارٹس کی قیمتیں 25 سے 35 فیصد تک بڑھ گئیں، موٹرسائیکل استعمال کرنے والے شہری پریشان، کہتے ہیں حکومت سب کو پیدل کرنا چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل کے سپیئر پارٹس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے۔ تین ماہ کے دوران چین گراری، بریک شو، ٹینکی ٹاپہ، سیٹ سمیت دیگر پارٹس کی قیمتوں میں 35 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

میکلوڈ روڈ کے صدر جاوید بھٹی کا کہنا ہے کہ خام مال کی قیمتیں بڑھنے کے باعث سپئیر پارٹس کی قیمتیں بڑھی ہیں جبکہ شہریوں نے موٹرسائیکل کے سپیئر پارٹس کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اب تو عوامی سواری رکھنا بھی انتہائی دشوار ہوجائے گا، کیا حکومت سب کو پیدل کرنا چاہتی ہے؟۔ 

مزیدخبریں