یو اے ای نے سیاحوں کو خوش کردیا

29 Dec, 2020 | 10:45 AM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)متحدہ عرب امارات وزٹ ویزہ پر جانے والے کی لئے شاندارخبر آگئی، یواے ای نےموجود سیاحوں کے ویزے میں ایک ماہ کی مفت توسیع کردی  گئی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں وزٹ ویزہ پر افراد کو بڑی چھوٹ مل گئی، یواے ای حکام نے سیاحتی ویزہ میں ایک ماہ کی توسیع کردی،سیاحوں کے ویزے میں ایک ماہ کی مفت توسیع  متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے حکم پر کی گئی ہے۔فیصلہ امارات میں موجود سیاحوں کو مشکلات سے بچانے کے لیے کیا گیا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں متعدد ائیرپورٹس کورونا کی نئی قسم پھیلنے کے خدشے پر بند کردیے گئےہیں۔اس حوالے سے یواے ای نے وزٹ ویزہ پر آنے والے مسافروں کے لئے شرائط مزید سخت کردیں تھیں، دبئی، ابوظہبی، شارجہ کے لئے 2 ہزار یواےای کرنسی پاس ہونا لازمی قرار دیا گیا تھا،شرائط وزٹ ویزہ کے حامل افراد کے لیے رکھی گئیں،لینڈنگ سے قبل مسافروں کے لئے رہائش بک کرانا بھی ضروری قرار دیا گیا، علاوہ ازیں ویزے کے مسافروں کو ریٹرن ٹکٹ کی بھی ہدایت کی گئی تھی۔اب وہاں پہلے سے موجود سیاحوں کے ویزہ میں توسیع کردی گئی۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظرمتحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت متعدد ممالک کے شہریوں کے لیے وزٹ اور ورک ویزہ کے اجرا پر پابندی عائد کر دی تھی۔پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کی جانب سے ایک بیان میں بتایا گیا کہ ’اماراتی حکومت نے کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر پاکستانیوں کے لیے وزٹ اور ورک ویزہ پر عارضی پابندی لگائی ہے۔

تاہم پاکستان سے ریڈ پاسپورٹ پر سفر کرنے کے مجاذ افراد جن میں وزراء، سفارت کار اور اعلی سرکاری افسران شامل ہیں کے ویزے سفارت خانے میں پروسیس کیے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں