ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں دھند کا راج ، موٹروے بند

شہر میں دھند کا راج ، موٹروے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فخر امام ) موٹرویز اور شاہراہوں پر ایک دفعہ پھر دھند کا راج، متعدد حصوں پر موٹرویز کو بند اور سیفٹی ایڈوائزری جاری کر دی گئی.
 
تفصیلات کے مطابق موٹروے ایم تھری کو لاہور سے رجحانہ تک حد نگاہ کم ہونے پر بند کر دیا گیا، موٹروے انتظامیہ کے مطابق حد نگاہ 20 سے 300 میٹر کے درمیان ہے جس کہ وجہ سے حادثات سے بچائو اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے موٹروے کو بند کر دیا گیا، حد نگاہ میں بہتری کے بعد موٹرویز کو دوبارہ سے کھول دیا جائے گا، شہری فوگ لائٹس کا استعمال ، تیز رفتاری سے اجتناب، اور گاڑیوں میں مناسب فاصلہ رکھ کر اپنے سفر کو محفوظ بنا سکتے ہیں.
 دوسری طرف ملک میں سردی بڑھنےلگی، کہیں موسم سردتوکہیں بہت سردہوگیا۔ محکمہ موسمیات کےمطابق لاہورمیں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری جبکہ اسلام آباد میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔ کراچی کا درجہ حرارت 8ڈگری سینٹی گریڈتک گرسکتاہے۔

ملک میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، ہاتھ جمنے اوردانت بجنےلگےہیں، لاہورکادرجہ حرارت دوڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔  سردی میں اضافہ ہوا لیکن دھند کی شدت میں کمی آگئی۔  گزشتہ روز کی بارش سے اسموگ میں بھی کمی آئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ روزشہرکازیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16ڈگری جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 3ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer