ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مضر صحت خوراک سے بچاؤ کیلئے فوڈ اتھارٹی متحرک

مضر صحت خوراک سے بچاؤ کیلئے فوڈ اتھارٹی متحرک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمران یونس ) پنجاب فوڈ اتھارٹی آپریشنز ونگ نے سال 2019 کی کاکرکردگی رپورٹ جاری کردی،389,413 مقامات کی چیکنگ کے دوران، 5013 مقامات کو سیل کیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی آپریشنز ونگ نے سال 2019 میں لاہور زون میں 124,067، راولپنڈی میں 155,602، ملتان میں 63240 مقامات کو چیک کیا۔ ساؤتھ پنجاب مظفر گڑھ زون میں 46,192 فوڈ پوائنٹس کو چیک کیا گیا۔ 3 لاکھ 2 ہزار 23 فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جبکہ 3 ہزار 874 فوڈ بزنسز کی پروڈکشن اصلاح تک بند کی گئی۔ ناقص انتظامات پر 27259 فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔

 آپریشنز ٹیموں کی مدد سے 54 ہزار 121 فوڈ پوائنٹس کو ای لائسنس بھی جاری کیے گئے۔ 14 ہزار 531 دودھ بردار گاڑیوں اور 15 ہزار 73 ملک شاپس کو چیک کیا گیا۔ 3 لاکھ 97 ہزار 23 لیٹر ملاوٹی دودھ،27695 کلو کھلے ملاوٹی مصالحہ جات تلف کیے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کے مطابق خوراک کو بین الاقوامی معیار پر لانے کے لیے مزید نئے قوانین لا رہے ہیں۔ دھوکہ دہی اور ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کے لیے سزائیں مزید سخت کی جائیں گی۔