پولیس کی بڑی کارروائیاں، اشتہاریوں کی شامت آگئی

29 Dec, 2019 | 06:21 PM

Arslan Sheikh

( عابد چوہدری ) لاہور پولیس کا ٹاپ ٹین اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، سنگین مقدمات میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم کے بدنام زمانہ تین مجرم گرفتار کرلیے۔ ڈی آئی جی آپریشنز رائے سعید کے مطابق جرم کی دنیا کے بے تاج بادشاہ الیاس عرف الیاس گجر، فیروز خان عرف پینڈو اور محمد جاوید عرف بودی کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تینوں خطرناک مجرموں کو گرفتار کرکے نظربندی کے احکامات کے تحت جیل منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے ڈیروں سے 3 ایس ایم جی رائفلز، 07 رائفلز، 02 ڈبل نالی بندوق، 02 رائفل بلا بور، 04 پسٹل اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئیں۔

اشتہاری مجرم محمد امتیازعرف تاجا گجر کے ڈیرے سے بھی کارروائی کے دوران 01 کلاشنکوف اور 01 پسٹل برآمد کیا گیا۔

مزیدخبریں