(علی اکبر) زندہ دلان لاہور کے منتخب نمائندوں کو بھی پنجاب اسمبلی کا ایوان دور لگنے لگا، اسمبلی کے رواں اجلاس میں لاہور سے تعلق رکھنے والے ارکان کی حاضری مایوس کن رہی۔
صوبائی دارالحکومت کے عوام نے 30 ارکان اسمبلی کو حق نمائندگی دیا، تاہم لاہور سے تعلق رکھنے والے ارکان میں میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید، ملک اسد کھوکھر اور ڈاکٹر مراد راس وزارت کے قلم دان کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ اجلاس کی کارروائی میں ارکان کی دلچسپی کا یہ عالم ہے کہ جمعہ کے روز ہونے والے اجلاس میں لاہور سے تعلق رکھنے والے صرف دو ارکان میاں نصیر احمد اور باؤاختر علی ایوان کی کارروائی کا حصہ بن سکے ہیں، جبکہ پروڈکشن آرڈر پر اسمبلی آنےوالے اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہباز بھی ایوان کی کارروائی کا حصہ نہ بنے۔