جسٹس مامون رشید سمیت 19 ججز 2020 ء میں ریٹائر ہوجائیں گے

29 Dec, 2019 | 03:41 PM

Sughra Afzal

(ملک اشرف) سال 2020ء میں عدلیہ کومزید ججز کی کمی کا سامنا ہو گا، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ سمیت19 ججز اگلے سال ریٹائر ہوجائیں گے۔

جسٹس مامون رشید شیخ بطور چیف جسٹس18 مارچ 2020ء اور جسٹس مجاہد مستقیم احمد 24 اپریل 2020ء کوریٹائر ہوں گے، رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ عبدالستار 13 جنوری، سپیشل جج اینٹی کرپشن راولپنڈی نثاراحمد 9جنوری، چیئرپرسن پنجاب انوائرمنٹل ٹربیونل لبنیٰ علی8 جنوری، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھکر محمد محسن رضا 9جنوری، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈی جی خان محمد اقبال3  جنوری، سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن لاہور بہادر علی خان یکم ستمبر، سیشن جج صارف عدالت عبدالحفیظ 13 اگست 2020ء کوریٹائرہوں گے۔

 جج سپیشل کورٹ سنٹرل لاہور محمد اعظم 4 مارچ،جج سپیشل کورٹ سنٹر راولپنڈی ناصر بیگ11 جون، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان سہیل اکرام31  دسمبر، جج پنجاب سروس ٹربیونل محمد قاسم 9 اپریل اور ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائیکورٹ اشترعباس27 نومبر 2020ء کو ریٹائر ہو جائیں گے، جبکہ ججز سپیشل جج اینٹی کرپشن فیصل آباد رانا آفتاب احمد خان 31 اکتوبر، سپیشل جج انسداد دہشت گردی کورٹ لاہورعبدالقیوم خان17اگست، جج صارف عدالت سرگودھا ملک خضر حیات 30 نومبر، پریذائیڈنگ آفیسر پنجاب اپلیٹ ریونیو اتھارٹی جمیل احمد  2اگست اور تقرری کے منتظر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منیراحمد یکم فروری 2020ء کو ریٹائر ہوں گے۔

 لاہور ہائیکورٹ میں19ججز کی کمی جبکہ ضلعی عدالتوں میں بھی 40 سے زائد جوڈیشل افسروں کی آسامیاں خالی ہوجائیں گی

مزیدخبریں