رواں سال سائبر کرائم کے کتنے کیسز رپورٹ ہوئے۔۔۔

29 Dec, 2018 | 10:56 PM

Arslan Sheikh

 (شاہد علی) سابق حکومت کی جانب سے بنایا جانے والا سائبر کرائم ایکٹ اپنی افادیت کھونے لگا، سوشل میڈیا کے زریعے خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا، رواں سال ایف آئی اے سائبر کرائم کو 300 سے زائد خواتین نے ہراساں کرنے کی شکایات درج کرائیں۔

سال 2016 میں سائبر کرائم کا قانون بنایا گیا جس میں کسی کی بھی تصاویر یا ذاتی زندگی کے بارے میں اپنی رائے دینا جس سے اس کی دل آزاری ہو جرم ٹھہرا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کے بے ہنگم استعمال سے خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوتا چلا گیا۔

سائبر کرائم ونگ کے ریکارڈ کے مطابق رواں سال خواتین کو ہراساں کرنے کی 329 درخواستیں موصول ہوئیں جس میں سے صرف 59 مقدمات درج ہوئے جب کہ 31 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ متعدد درخواستیں عدم پیروی کی وجہ سے یا تو خارج ہو گئیں یا ان کی انکوائری جاری ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار عباسی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات بڑھے تاہم ایف آئی اے کی جانب سے ملزمان کو عدالتوں سے سزائیں دلوانے کا رحجان بھی بڑھا ہے۔

مزیدخبریں