یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی مشترکہ یونین کا اجلاس

29 Dec, 2018 | 07:31 PM

Arslan Sheikh

(حسن علی) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی مشترکہ سی بی اے یونین کا اجلاس منعقد کیا گیا، حکومت کی جانب سے وعدہ کے مطابق بقایا جات کی ادائیگی نہ کرنے کے باعث ملازمین کو پیش آنے والی مشکلات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔     

سکیم موڑ پر یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کے زونل آفس میں ہونے والے مشترکہ سی بی اے یونین کے اجلاس کی صدارت یونین کے سینئر عہدیدار امتیاز احمد نے کی جب کہ اجلاس میں ماجد حسین، ساجد علی، واحد مرز، سبحان علی، شیخ وقار، میاں سہیل، زاہد امجد، ولید احمد سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر امتیاز احمد کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اکتوبر میں وعدہ کیا گیا تھا کہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی بحالی کے لئے بیل آوٹ پیکج دیا جائے گا کیونکہ حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز کو اشیا فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ادائیگیاں کرنی ہیں جو کہ تاحال نہیں کی جا رہی اور اس وقت چند کمپنیاں اشیاء سپلائی کر رہی ہیں۔ اگر فوری طور پر وعدے کے مطابق حکومت نے بقایا جات کی ادائیگیاں نہ کیں تو پھر حالات خراب ہو جائیں گے اور ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنا بھی مشکل ہو جائے گا۔

انکا کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر اپنے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے بقایا جات ادا کرے اور کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجر ملازمین کو بھی مستقل کرے اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو پھر آنے والے دنوں میں حکومت کے خلاف دوبارہ سے احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

مزیدخبریں