سپریم کورٹ کا ڈی جی لیگل ریلوے کی تعیناتی متعلق ہائیکورٹ کو بڑا حکم

29 Dec, 2018 | 06:59 PM

Arslan Sheikh

(یاور ذوالفقار) سپریم کورٹ نے ڈی جی لیگل ریلوے کی تعیناتی سے متعلق کیس پر لاہور ہائیکورٹ کو ایک ہفتے میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا، چیف جسٹس پاکستان نے قرار دیا ہے میں تعلق داری کی بنیاد پر فیصلے نہیں کرتا آئین اور قانون کے تحت فیصلے کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ڈی جی لیگل ریلوے طاہر پرویز کی درخواست پر سماعت کی، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اور ڈی جی لیگل ایڈوائزر ریلوے عدالت میں پیش ہوئے، شیخ رشید کی جانب سے بتایا گیا کہ طاہر پرویز تین مرتبہ اپنے کنٹریکٹ میں توسیع لے چکے ہیں اب ان کو برطرف کیا تو انہوں نے ہائیکورٹ سے حکم امتناعی حاصل کر لیا ہے۔

چیف جسٹس نے لاہور ہائیکورٹ کو طاہر پرویز کے کیس کا ایک ہفتے میں فیصلے کرنے کا حکم دے دیا ہے، دوران سماعت ڈی جی لیگل ایڈوائزر نے شیخ رشید سے کہا کہ اب آپ خوش ہے شیخ رشید نے ڈی جی لیگل ایڈوائزر کی فوری چیف جسٹس سے شکایت کر دی چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو وزیر کی عزت کرنی چاہیے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے شیخ رشید تعریف کرنے سے روکتے ہوئے کہا کہ جب کوئی میری تعریف کرتا ہے تو مجھے کوفت ہوتی ہے میں صرف اپنا فرض ادا کر رہا ہوں۔

 چیف جسٹس نے واضح کیا کہ طاہر پرویز آپ کو پتہ ہے کہ آپ کے ساتھ میرا کیا تعلق ہے میں تعلقداری کی بنیاد پر فیصلے نہیں کرتا آئین اور قانون کے تحت فیصلے کرتا ہوں۔ عدالت نے شیخ رشید کی درخواست نمٹادی۔

مزیدخبریں