ریلوے ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس

29 Dec, 2018 | 06:07 PM

Arslan Sheikh

(سعید احمد) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی زیر صدارت ریلوے ہیڈ کوارٹر میں اجلاس، سی ای او ریلوے آفتاب اکبر سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں اے جی ایم ریلوے ٹریفک عبدالحمید رازی، ظفراللہ کلوڑ اور سی پی او بلال چوہدری نے شرکت کی۔ اس موقع پر فیول کی بچت کے حوالے سے جاری مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 شیخ رشید نے افسران سے نئی چلائی گئی پسنجر ٹرینوں کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ لی، ایم ایل ون کا پی سی ون زیر غور لایا گیا، اس موقع پر افسران نے واگزار کرائی گئی ریلوے اراضی کے حوالے سے بھی اعداد و شمار پیش کیے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے میں بہتری افسران سمیت ملازمین کی مشترکہ محنت کی مرحون منت ہے۔

مزیدخبریں