انرجی ڈرنکس کے نام پر زہر ،فوڈ اتھارٹی نے خاتمے کی ڈیڈ لائن دے دی

29 Dec, 2018 | 03:57 PM

M .SAJID .KHAN

(عمران یونس) یکم جنوری سے مارکیٹ میں موجود تمام انرجی ڈرنکس موقع پر ضائع کر دیئے جائیں گے، پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکشن پلان تیار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے انرجی ڈرنکس کےخلاف حکمت عملی تیار کرلی ہے، یکم جنوری 2019 سے لفظ " انرجی" استعمال کرنے والی تمام ڈرنکس ضائع کر دی جائیں گی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے لاہور سمیت صوبہ بھر کی تمام آپریشن ٹیموں کو ہدایات جاری کردیں، فوڈ اتھارٹی نے انرجی ڈرنکس بنانے والی کمپنیز کو پراڈکٹ سے لفظ انرجی ختم کرنے کیلئے31دسمبر کی ڈیڈ لائن دے دی۔

فوڈ اتھارٹی کی ہدایات کے مطابق مشروبات بنانے والی تمام کمپنیزاپنی پراڈکٹ پر لفظ" انرجی"استعمال نہیں کر سکتیں، انرجی ڈرنکس کمپنیز لیبل پر واضح طور پر ’ہائیلی کیفی نیٹڈ ڈرنک‘ تحریر کرنے کی پابندہونگی۔

مزیدخبریں