(جنید ریاض) لاہور سمیت پنجاب بھر کے کنٹریکٹ اساتذہ کیلئے بری خبر، سال 2019 میں کسی بھی ٹیچر کو مستقل نہیں کیا جائے گا، اساتذہ کو مستقل کرنے کی بجائے کنٹریکٹ میں 6 ماہ کی توسیع کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق سال 2019 میں کسی ایک بھی ٹیچر کو بھی مستقل نہ کرنے پرغور کیا جا رہاہے۔ حکومت کے اس فیصلے سے کنٹریکٹ پر پنجاب کے 2 لاکھ سے زائد اساتذہ متاثر ہونگے۔ مذکورہ اساتذہ میں لاہور کے 30 ہزار اساتذہ بھی شامل ہیں۔ تمام اساتذہ کو مستقل کرنے کی بجائے کنٹریکٹ میں 6 ماہ کی توسیع کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق 2 لاکھ اساتذہ کا کنٹریکٹ اپریل 2019 میں ختم ہونا ہے۔ عارضی اساتذہ میں گریڈ 14، 15اور16کے اساتذہ شامل ہیں۔
پنجاب ٹیچرزیونین کے جنرل سیکرٹری کاشف شہزاد کا کہنا ہے کہ اساتذہ کو مستقل کرنے سے خز انے کو تو لاکھوں روپے کا فائدہ پہنچے گا مگر اساتذہ کومستقل نہ کرنے پر بھرپور احتجاج کریں گے۔