(سٹی 42) سیف سٹیزاتھارٹی نےای چالان پراجیکٹ کےاعداد وشمارجاری کردئیے ، گزشتہ3ماہ میں 4لاکھ سےزائدای چالان جاری ہوئے۔
تفصیلات مطابق سیف سٹیزاتھارٹی نےای چالان پراجیکٹ کےاعداد وشمارجاری کردئیے، ای چالان کی مد میں55ملین سےزائدجرمانہ قومی خزانےمیں جمع ہوا ، ریڈسگنل کی خلاف ورزی پرساڑھے3لاکھ سےزائدچالان کیےگئے اوورسپیڈنگ پرایک ماہ میں50ہزارسےزائدچالان بھجوائےگئے، ون وے،لین کی خلاف ورزی پر10ہزارسےزائد ای چالان بھجوائےگئے ، سیف سٹیزاتھارٹی کاالیکٹرانک چالان نادہندگان کیخلاف بھی آپریشن جاری ہے۔
سیف سٹی کیمروں کی مددسےچالان جمع نہ کروانےوالی147گاڑیاں پکڑی گئیں، نادہندگان نےپکڑےجانےپر1987چالانوں کی مد میں10لاکھ سےزائدجرمانہ اداکیا، ای چالان نادہندگان کی سینکڑوں گاڑیاں اورموٹرسائیکلیں بلیک لسٹ کی جاچکی ہیں شہری زحمت سےبچنےکیلئےای چالان فوری جمع کرائیں۔
ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کا کہناتھا کہ ای چالان نیشنل بینک اوربینک آف پنجاب کی تمام شاخوں میں اداکیےجاسکتےہیں۔