حکومت نے شوگر، بلڈپریشر اور کینسر کا سے بچاؤ کا حل تلاش کرلیا

29 Dec, 2018 | 11:18 AM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(سٹی42) شہریوں کو  شوگر، بلڈ پریشر اور کینسر جیسی بیماریوں سے بچانےکے لئے حکومت نے علاج کاسستا ترین حل تلاش کرلیا، غیر متعددی امراض کی روک تھام کے لئے 15کروڑ کا بجٹ تیار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  تبدلی سرکار کے دعوے تو بہترین علاج کے ہیں لیکن حقیقت اس کے بر عکس ہے،  صوبہ پنجاب کے ہر بالغ شہری کے لئے شوگر، بلڈ پریشر اور کینسر سے بچاؤکے لئے سالانہ اڑھائی روپے مختص کئے گئے ہیں، محکمہ پرائمری ہیلتھ کے غیر متعددی امراض کی روک تھام کے لئے مجموعی طور پر 15کروڑ کا بجٹ تیار کرلیا گیا ہے، رواں مالی سال کے دوران محکمہ پرائمری ہیلتھ کے زیر اہتمام غیر متعددی امراض کی روک تھام کے لئے مجموعی طور پر 15کروڑ کا بجٹ تیار کیاگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت صوبہ میں بالغ شہریوں کی تعداد 6 کروڑ جبکہ شوگر، بلڈ پریشر اور کینسر سے بچاو کے لئے ہر شہری کے حصہ میں اڑھائی روپے آتے ہیں۔

مزیدخبریں