محکمہ ایکسائز اور ایف بی آر میں سرد جنگ شدت اختیار کر گئی

29 Dec, 2018 | 10:36 AM

Sughra Afzal

(علی ساہی) محکمہ ایکسائز اور ایف بی آر میں سرد جنگ، ایف بی آر کی جانب سے منجمد کیے گئے اکاؤنٹس کے خلاف حکم امتناعی حاصل کرلیا۔

ایف بی آر کی جانب سے محکمہ ایکسائز کو 2016ء میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس کی مد میں کم وصولی پر ایکسائز کے اکاؤنٹس منجمد کر دیئے تھے اور اکاؤنٹس سے پونے دو کروڑ سے زائد رقم ریکور بھی کر لیے تھے۔ محکمہ ایکسائز نے اپلیٹ ٹریبیونل میں اپیل کی جس پر عدالت نے محکمہ ایکسائز کو 60 دن کا حکم امتناعی جاری کردیا ہے اور ایف بی آر کو فوری اکاؤنٹس بحال کرنے کے ساتھ ریکورکی گئی پونے دو کروڑ سے زائد کی رقم بھی واپس کرنے کا حکم دیا۔

مزیدخبریں