کامسیٹس یونیورسٹی کی مریدکے منتقلی، وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری دیدی

29 Dec, 2017 | 09:45 PM

سبیل نوخیز: وزیر اعلیٰ پنجاب نے کامسیٹس یونیورسٹی کی مریدکے منتقلی کی منظوری دے دی۔محکمہ خزانہ پنجاب نے پی اینڈ ڈی بورڑ لینڈ ایکوزیشن کے لیے 1 ارب کے فنڈز منظورکرلیے۔

تفصیلات کے مطابق: وزیر اعلیٰ پنجاب نے کامسیٹس یونیورسٹی کی مریدکے منتقلی کی منظوری دے دی۔2015سے وفاق کی جانب سے لاہور میں قائم کرائے کی بلڈنگ پر کامسیٹس یونیورسٹی کو لاہور شہر سے مریدکے منتقل کرنے کا پلان مرتب کیا گیا تھا۔ جس کے لیے 1 ارب روپے سے زائد فنڈز کے اجرا کے معاملے پر یہ منصوبہ التوا کاُشکار تھا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کی سفارشات اور تجاویز کی بعد محکمہ خزانہ پنجاب اور پی اینڈ ڈی بورڈ نے اصولی منظوری دیتے ہوئے منصوبے پر اپنی سفارشات ایوان وزیر اعلی اور وفاق کو جاری کردی ہیں۔

پنجاب حکومت نے یونیورسٹی کی منتقلی پر اپنے اعتراضات دور کردئیے ہیں۔ پنجاب حکومت یونیورسٹی کے لیے دو سوُایکٹر کی اراضی فراہم کرے گی۔ کامسیٹس یونیورسٹی کو مرید نئی عمارت میں منتقل کیا جائے گا۔

 محکمہ بورڈ آف ریونیو نے لینڈ ایکوزیشن کے لیے مارکیٹ ریٹس بھی طے کر لیے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ پنجاب وفاق کو لینڈ ایکوزیشن کے کیے 1 ارب روپے کے فنڈز جاری کردے گا۔ جس کے بعد مارکیٹ ریٹس پر مریدکے میں دوسوایکٹر زمین خریدی جائے گی۔

مزیدخبریں